دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کا تھانہ ڈومیلی کا وزٹ,دوران وزٹ ڈی پی او جہلم کا تھانہ کی بلڈنگ،SIPsپروٹوکول،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ تھانہ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کاکہناتھاکہ سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے،عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئےمربوط حکمت عملی اپنانےاور اشتہاری مجرمان کےریڈ نوٹسزجاری کروانے کے احکامات کٸےجرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے کرائم پاکٹس میں موثر پٹرولنگ کی جائے، تھانہ جات میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں،پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کےلئے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا،اس موقع پر تھانہ ڈومیلی پولیس کے دو ڈراٸیور محمدآفتاب اورحاجی زاہد کو گاڑی کواچھارکھنے پرپانچ پانچ ہزار روپے انعام بھی دیاگیا۔
0