جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا، سی آئی اے سٹاف اور انچارج برانچز کی شرکت،ڈی ایس پی پنڈدادنخان اور ایس ایچ اوز پنڈ دادنخان سرکل نے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی،ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وڑن کے مطابق ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں آئی ٹی سپیشل انیشیٹیوز پر فوکس کیا جائے، ڈی پی او جہلم موثر پیٹرولنگ کے نظام کو یقینی بنایا جائے،تھانہ جات کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے،ڈی پی او جہلم منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،ڈی پی او جہلم،زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم کا حکم، مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
0