پنڈدادنخان(ملک ظہیرا عوان) تحصیل پنڈ دادن خان کی معروف تجارتی یونین کونسل دھریالہ جالپ جو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے محکمہ اوقاف اوشر لوکل گورنمنٹ کے اختلافات کی وجہ سے سیل ہو چکی تھی جس سے علاقہ بھر کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا روزنامہ اوصاف میں خبریں شائع ہونے پر ڈی سی جہلم میثم عباس نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے یونین کونسل افس کو ڈی سیل کر دیا ھے اور نئے سیکرٹری محمد ندیم نے چارج سنبھال لیا ہے یہ حلقے کے لوگوں کے لیے بہت اچھی خبر ہے اور سوموار سے یونین کونسل اپنی ورکنگ شروع کر دے گی ڈی سی جہلم کے اس احسن اقدام پر مسلم لیگ نون کے رہنما اعجاز مغل،چیئرمین چوہدری مظفر اقبال اور صدر بار ایسوسی ایشن پنڈ دادن خان چوہدری سوہندہ خان ایڈووکیٹ نے ان کا شکریہ ادا کیا
0