پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنجاب پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے دوران شہادت پانے والے پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عوام کو تحفظ فراہم کیا ان کے ورثاءکو ہم کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار یوم شہدا ئے پولیس کے موقع پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان عمران حیدر نے شیخ نوازش شہید کی یادگار پر شمع جلا کر اور پھول چڑھا کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ کمانڈر پی کیو آر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے اپنے خطاب میں شہداء پولیس شہداء پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار جنہوں نے ملک و ملت کی بقا سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی جان و مال اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران شہادت کا عظیم رتبہ پایا انہیں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ملک غلام مصطفیٰ مٹھو نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ہمیشہ عوام کی جان و مال اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے دوران اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ہم ان کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں تقریب میں پولیس افسران جوانوں چوکی انچارج انسپکٹر منظور پولیس کے جوانوں کے علاؤہ ملک نئیر اعوان چوہدری سلیم باگڑی طلحہ سیالوی محمد وحید سن شائن اور شہریوں کی بڑی تعداد کے علاؤہ نوازش شہید اور دیگر شہدا کے لواحقین نے شرکت کی اس موقع پر یادگار شہدا پر قومی پرچم لہرایا گیا آخر میں حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے پاکستان کی سلامتی استحکام بقا اور شہدا کےلئے خصوصی دعا کرائی
0