پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے کے منصوبے کی تکمیل کے لیے خصوصی فنڈز نہ رکھنا حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہے پی ڈی ایم حکومت اگر اس منصوبے کے لیے فنڈز مہیا نہیں کرتی تو حلقہ پی پی 27 پنڈ دادن خان اور حلقہ این اے 61 جہلم کے عوام مکمل طور پر دلدل میں پھنس جائیں گے اور عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا ہمارے پاس پرامن احتجاج اور عدالت کے اپشن موجود ہیں ہم فنڈز کی فراہمی کے لیے اخری حد تک جائیں گے عوام نے اس سلسلے میں جو بھی لایا عمل تیار کیا میں انشاءاللہ حلقہ کے عوام کے ساتھ فرنٹ لائن پر رہوں گا ان خیالات کا اظہار اپنی دھرتی اپنا قائد کے روح رواں سابق تحصیل ناظم پنڈ دادن خان و امیدوار برائے حلقہ این اے 61 جہلم چوھدری عابد جوتانہ نےجہلم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز ہمارا حق ہے ہمیں اپنا حق ہر حال میں حاصل کرنا ہوگا ہمارے حلقہ کے عوام گزشتہ پانچ سالوں سے سفری صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں عوام سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے سابق حکمرانوں نے ایک سو کلومیٹر سے زائد روڈ اکھیڑ کر رکھ دی جس سے علاقہ بھر کے عوام کے لیے سفر ایک عذاب بن چکا ہے بر وقت اس میگا پراجیکٹ کا مکمل ہونا اور فنڈز کی فراھمی نہایت ضروری ہے موجودہ حکومتی نمائندے نے اپنے علاقہ میں کام مکمل کروا لیا ہے جلال پور شریف پنڈ دادن خان ، ٹوبہ، بخاری چوک اور دیگر علاقوں کو دلدل میں دھکیل دیا ہے منصوبہ سازوں نے اس منصوبے پر ورک ہی نہیں کیا بغیر سوچے سمجھے اپنی سیاست چمکانے کی خاطر اتنے لمبی روڈ کو اکھیڑ کر تباہ و برباد کر دیا ہے اور عوام کو ایک نئے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے اگرسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اس کی ٹیم علاقہ کے ساتھ مخلص ہوتے تو انٹرچینج للہ سے پنڈ دادن خان تک یا پھر بخاری چوک سے جہلم تک روڈ تعمیر کرواتے اگر کسی ایک فیز پر کام شروع کروایا ہوتا تو اج وہ مکمل ہو چکا ہوتا انہوں نے جھوٹی سیاست چمکانے کے لیے جگہ جگہ سے کام شروع کروا دیا جو علاقہ کے عوام کے لیے وبال جان بن گیا
0