0

ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہیے: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی پر بوجھ پڑا ہے۔ اسحاق ڈار ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے. ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے وعدے پورے نہیں کئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بہت جلد معیشت سمیت دیگر معاملات حل ہو جائینگے. ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے، ایک دن میں سارے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ 2013میں بھی پہلا سال ہمارے لئے مشکل تھا۔ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے وعدے پورے نہیں کئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ غیر ملکی ادائیگیاں وقت پر کریں، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں