جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نگہبان رمضان راشن پیکج 2024 کے تقسیم کے مراحل کا جائزہ، حکومت پنجاب کے ویژن کی روشنی میں مستحق خاندانوں میں گھر گھر راشن فراہمی کا عمل جاری ہے، نگہبان راشن پیکج کی بحفاظت ترسیل کے لئے جہلم پولیس، ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ مصروف عمل ہے جہلم پولیس کے 160 سے زائد اہلکاران نگہبان راشن تقسیم کی سیکیورٹی پر مامور ہیں, ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے وقتا”فوقتا”سیکورٹی ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، نگہبان رمضان راشن پیکج کی بحفاظت ترسیل کو یقینی بنایا جا رھا ہے،
0