ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود پر فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں اس وقت پیش آیا جب ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا قافلہ روانہ ہونے سے پہلے فائرنگ کی گئی۔ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر قافلہ روانہ ہونے سے قبل، مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی کہ تقریباً 40 سے 50 مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی۔
حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت پولیس کے تین اہلکار اور ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ امن کمیٹیوں کی گارنٹی کے باوجود فائرنگ کا واقعہ تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مقامی لوگ ان عناصر کے خلاف متحد نہیں ہوئے تو ان کا نقصان خود ہو گا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چھپے ہوئے امن دشمنوں کو پہچانیں اور ان کے خلاف کھڑے ہوں۔ مزید یہ بھی کہا گیا کہ اگر ایسی کارروائیاں جاری رہیں تو ادارے بھرپور طریقے سے کارروائی کریں گے۔
تربت میں خوفناک دھماکا، 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے
The post ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کا واقعہ ،اہم انکشافات appeared first on ABN News.