جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ کیا، انہوں نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی فرداً فرداً عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں علاج کی سہولیات، ادویات کی فراہمی اور دیگر معاملات بارے آگاہی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام وارڈز میں لگے ائیر کنڈیشنر کی ورکنگ کو چیک کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے بہتر سے بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر کافی دیر تک مریضوں کے ساتھ بیٹھے رہے اور ان کے اہل خانہ سے سہولیات اور مسائل بارے دریافت کیا۔
0