0

ڈپٹی کمشنر جہلم نے پولیو مہم کے آغاز کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ کیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈپٹی کمشنر جہلم نے پولیو مہم کے آغاز کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ کیا ان کا سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر زاہد تنویر ایم ایس جہلم ڈاکٹر شکیل نے استقبال کیا پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور ایک ہفتہ مسلسل بچوں کو پولیو کے قطرے پلاہۓ جاہینگے ڈپٹی کمشنر جہلم نے ھسپتال میں موجود چند بچوں کو پولیو کے قطرۓ پلاۓ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کے لیے صحت مند افراد کا ہونا ازحد ضروری ہے پولیو کے قطرے پلا کر ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہونے والے انتظامات کی تعریف کی اس حوالے سے انہوں نے سی ای او ہیلتھ جہلم میاں مظہر حیات کی کاوشوں کی تعریف کی جو انہوں نے پولیو کے سلسلے میں کر رکھی تھی میاں مظہر حیات نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم انشاءاللہ دیا گیا ٹارگٹ ہر حوالے سے مکمل کر لے گا کوئی بچہ جس کی عمر پانچ سال ہے پولیو کے قطرے سے محروم نہیں ہوگا۔