جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کو فوری حل کرنے ضروری ہے تاکہ شہریوں کی روز مرہ کے معاملات میں درپیش مشکلات ختم ہو سکیں ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات محلہ کریم پورہ اور محلہ چوہدریاں جادہ میں سیوریج اور نکاسی آب کی سنگین صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈی سی جہلم کریم پور میں موٹر سائیکل پر مختلف گلیوں میں گئے جہاں انہوں نے نکاسی آب سے درپیش مسائل کا خود مشاہدہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات کرکے ان کو نکاسی آب کی صورتحال میں بہتری کی یقین دہانی کروائی، ڈی سی جہلم نے محلہ چوہدریاں میں سیوریج لائن کے رکے ہوئے کام کی جگہ کا مشاہد ہ کیا اور میونسپل کمیٹی حکام سے اس بارے تفصیلات طلب کرتے ہوئے جلد از جلد اس منصوبے کو مکمل کرنے کا حکم دیا۔
0