جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم ضلع بھر میں 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے انتہائی منفرد انداز سے 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح شانتی نگر خانہ بدوش آبادیوں سے کر دیا، انہوں نے خود جونپھڑیوں میں جاکر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے۔ رواں سال کی دوسری پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ پانچ روزہ مہم کے دوران کوئی ایک بچہ بھی اس ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پانچ روزہ مہم کے دوران دو لاکھ 21 ہزار 85 بچوں کو ضلع بھر میں ویکسین پلائی جائے گی ساتھ ہی ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جائیں گے، جس کے لئے 1094 موبائلز ٹیمز، 74 فکس پوائنٹ، 24 ٹرانزٹ ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 223 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسر مہم کی نگرانی کریں گے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت حکام کو پولیو مہم کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے اور ضلع جہلم بلکہ پورے پاکستان سے اس بیماری کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، علماء کرام اور اساتذہ کرام پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں۔
0