0

ڈپٹی کمشنرجہلم کا محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف حصوں کادورہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف حصوں کادورہ، ڈینگی لاروا کی افزائش کو بروقت کنٹرول کرنے کی ہدایت، مختلف مقامات پر لاروا کی چیکنگ، محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ شہریوں کو ڈینگی سے بچانے کیلئے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ مرکزی قبرستان، اثریہ روڈ، ڈھوک جمعہ روڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں ڈینگی لاروا کی چیکنگ کی اور اس حوالے سے شہریوں کو ہدایات دیں، ڈپٹی کمشنر نے مختلف دوکانداروں اور تاجروں سے ملاقات کی اور ان کو ڈینگی کے حوالے سے محکمہ صحت کے افسران سے تعاون کرنے کی ہدایت کی جبکہ تاجروں سے ان کے مسائل دریافت کئے۔