0

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی خوشخبری سنا دی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی کو 75 دن کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے عہدے کا آغاز کرتے ہی ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ 75 دن تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

اس ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اپنے مشیروں اور دیگر حکام سے مشاورت کر رہے ہیں، اور اٹارنی جنرل کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس دوران ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہ کریں۔ یہ آرڈر 20 جنوری کو دستخط کیے گئے، مگر اس کا نفاذ 19 جنوری سے شروع ہو چکا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے اپریل 2024 میں ایک قانون منظور کیا تھا جس میں ٹک ٹاک کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے امریکی آپریشنز کو 19 جنوری تک فروخت کرے، ورنہ اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس قانون پر سابق صدر جو بائیڈن نے بھی دستخط کیے تھے۔

The post ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی خوشخبری سنا دی appeared first on ABN News.