پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے محنت کشوں کا اپنے حقوق کے حصول کے لئے اکٹھ،ڈنڈوت سیمنٹ کمپنی کے ریٹائرڈ اور مرنے والے ورکرورں کے پچھلے دس سالوں کے بقایا واجبات ادا کیئے جائیں،کسی بھی سرمایہ دار کو مزدروں کا حق نہیں مارنے دیں گے،مزدور رہنما راجہ کاظم کمال و دیگر کا خطاب تفصیلات کے مطابق ڈونڈوت سیمنٹ فیکٹری جوکہ تقریبا گزشتہ چار سال سے بند پڑی ہے اور کمپنی مالکان کی طرف سے سینکڑوں مزدروں کوجبری طور پر برطرف کیا گیا ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹر ی کے ریٹائرڈ اور مرنے والے مزدوروں کے پچھلے دس سالوں سے واجبات بھی ادا نہیں کئے گئے ڈنڈوت سیمنٹ کمپنی کے مزدور عرصہ دراز سے اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں پنڈدادنخان میں تحصیل بھر کے مزدروں کا ایک بہت بڑا اکٹھ ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نوابزادہ راجہ طالب مہدی،سابق MPAحاجی ناصر لِلہ،سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ امیدوار برائے MNAحلقہ این اے ۔ 61 جہلم ، PPPکے مرکزی رہنما ندیم افضل چن، ضلع چکوال سے امید وار برائے MNAراجہ رضوان،امیدوار برائے MPAچوہدری نذرحسین گوندل،سابق ضلعی چیئرمین راجہ قاسم، سمیت ضلع جہلم اور ضلع چکوال سے سیاسی رہنماوں نے شرکت کی جبکہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدے داران، وکلا،سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے رہنماوں اور ضلع چکوال کے سیاسی رہنماوں نے بھی مزدروں سے اظہار یکجہتی کے لیے شرکت کی اس موقع پر مزدور رہنما راجہ کاظم کمال نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدروں کے حقوق کی جنگ لڑتے آئے ہیں اور لڑتے رہیں گے کسی بھی سرمایہ دار کوکسی مزدرو کا حق نہیں کھانے دیں گے ہم ہر فورم پر اپنے مزدوروں کی آواز بلند کریں گے اور مزدروں کا حق لے کر رہیں گے معروف مزدور رہنما و صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم الحاج چودری عبدالغفور نے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے لیکن سیاست کو عبادت سمجھ کے کرنے والے سیاست دان عملی طور پر بھی مزدروں کے ساتھ کھڑے ہوں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں جبکہ دیگر مزدور رہنماوں نے مزوروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کے مزدروں کے حقوق لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں
روزنامہ اوصاف نے ہمیشہ مزدور کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ائندہ بھی اوصاف مزدور کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ھے
0