0

ڈسٹرکٹ کونسل ضلع جہلم کی طرف سے جلالپور شریف ، ڈھیری پیراں اور پنڈی سید پور میں آپریشن کیا گیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان میں حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئےتجاوزات کے خاتمے کے لیے ڈسٹرکٹ کونسل ضلع جہلم کی طرف سے جلالپور شریف ، ڈھیری پیراں اور پنڈی سید پور میں آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن میں کئی دکانوں , ہوٹلوں کے آگے لگائے گئے اضافی بل بورڈز ، تھڑوں اور غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا
ڈسٹرکٹ کونسل جہلم کی ٹیم تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ پنن وال اور دھریالہ جالپ میں بھی غیر قانونی طور پر لگائے گئے بل بورڈز ، تھڑوں اور تجاوزات کو مکمل طور پر حتم کرے گی ۔ یہاں پر چند لوگوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کیے گئے آپریشن کو پسند نا پسند کی بنیاد پر کیا جارہا ہے جو کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے درخواست ہے کہ جلد نوٹس لے کر ہماری دادرسی کی جائے ۔