جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈاکٹر آصف طفیل، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2023-24 کے سلسلہ میں کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ڈپٹی کمشنر جہلم، چودھری محمد طارق، تحصیل سپورٹس آفیسر، جہلم اور عبدالرشید، تحصیل سپورٹس آفیسر پنڈدادنخان کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس / جمنیزیم ہال جہلم میں انٹر تحصیل (بوائز و گرلز) بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر چودھری محمد حنیف، اسسٹنٹ (ر) جمنیزیم جہلم بھی ہمراہ موجود تھے۔ پروگرام میں جنابِ محترم شیخ اکرام الحق، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم اور میڈم اقراء ناصر صاحبہ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ ظہیر احمد بٹ، چئیرمین ڈیلرز ایسوسی ایشن جہلم، چودھری سعید صاحب، جنرل سیکرٹری، پی ایم ایل این، جہلم و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ بیڈمنٹن و ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز میں انڈر 16 کے کھلاڑیوں بشمول ضلع جہلم کے سکولز کے طلباء و طالبات نے بھی بھر پور حصہ لیا تاہم ٹرائلز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی سلیکشن کی گئی، تحصیل سپورٹس آفیسر، جہلم نے بذریعہ نوٹیفیکیشن بیڈمنٹن و ٹیبل ٹینس ٹرائلز کیلئے سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جس کا واحد مقصد ٹرائلز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ہونہار کھلاڑیوں کو میرٹ کی اولین ترجیحی بنیادوں پر سلیکٹ کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں بھی سپورٹس کے میدانوں میں پزیرائی حاصل کر سکیں۔ چودھری محمد طارق، تحصیل سپورٹس آفیسر، جہلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم میڈم کوثر سلیم صاحبہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بذات خود دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور طلباء و طالبات کو ان ٹرائلز میں حصہ لینے کی ہدایت کی۔ سلیکشن کمیٹی میں چودھری محمد طارق، تحصیل سپورٹس آفیسر جہلم، جناب عبدالرشید صاحب، تحصیل سپورٹس آفیسر پنڈدادنخان، میاں شبیر (اے ای او) جہلم، محمد عثمان رضا، فیصل بیگ، بیڈمنٹن کوچ، شیخ مبین، ٹیبل ٹینس کوچ، جناب کاشف لون، معاون برائے گورنمنٹ جامع ہائی سکول جہلم، میڈم نظحت غزالا بٹ، معان برائے گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول جہلم اور میڈم شبانہ کوثر، معاون برائے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جہلم شامل تھیں۔
0