جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کا سینئر سول ججز کے ہمراء ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ، معمولی جرائم میں ملوث 2 حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات، معززججز نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کی ماہانہ انسپکشن کے سلسلے میں دورہ کیا، جیل کے مین گیٹ پرموجود چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ججز اندرون جیل ہسپتال،کچن اور مختلف بارکس و سیلز کا معائنہ کیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال ڈاکٹر محمد اقبال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم ضیاء اللہ خان اور سینئر سول جج مظہر حیات کھوکھر نے ڈسٹرکٹ جیل کی ماہانہ انسپکشن کے سلسلے میں تفصیلی دورہ کیا، ججز کو جیل کے مین گیٹ پر جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد ججز نے جیل کے اندر موجود ہسپتال،کچن اور مختلف بارکس و سیلز کا معائنہ کیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ججز نے جیل میں بند اسیران سے ان کے مسائل بھی سنے، اسیران نے جیل انتظامیہ کی طرف سے ان کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم ضیاء اللہ خان نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 2 اسیران کو اپنے ذاتی مچلکو ں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
0