0

ڈاکٹرز کی آئے روز ہڑتالوں کے ممکنہ حالات سے نبٹنے کے لئے وزیر اعلی نے ہسپتالوں کی سروسز کو مانیٹر کرنے کے لئے ایم این ایز،ایم پی ایز کی ڈیوٹیاں لگا دیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم ڈاکٹرز کی آئے روز ہڑتالوں کے ممکنہ حالات سے نبٹنے کے لئے وزیر اعلی نے ہسپتالوں کی سروسز کو مانیٹر کرنے کے لئے ایم این ایز،ایم پی ایز کی ڈیوٹیاں لگا دیں ضلع جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کو مانیٹر کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی سمیت سابق ممبران صوبائی اسمبلی تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کرنے کے فرائض سرانجام دیں گئے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر کئے گئے تحر یری احکامات جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال جہلم کی مانٹیرنگ کے لیے ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی جبکہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سوہاوہ کی مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان کی ذمہ داری سابق ممبر پنجاب اسمبلی حاجی ناصر لِلہ سرانجام دیں گئے ادھر حکومت پنجاب کی طرف سے ڈاکٹرز کی آئے روز ہڑتالوں سے پیدا ہونے والے حالات سے نبٹنے کا بندو بست کیا گیا ہے۔