اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ادارہ شماریات نےہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ، جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.26فیصد کمی ہو ئی۔ہفتہ وارمہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 3.97 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
مسلسل پانچویں ہفتےچینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔ حالیہ ہفتےچینی ایک روپے 31پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ حالیہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ ایک ہفتےمیں چکن 42روپے7پیسے فی کلومہنگی ہوئی۔
پیاز6 روپے 37 پیسے،دال مونگ 4 روپے 17 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ حالیہ ہفتے انڈے3 روپے فی درجن ،ڈھائی کلو گھی کا ٹن 7 روپے 73 روپےمہنگا ہوا۔ دال مسور،بیف، باستمی چاول بھی مہنگے ہوئے۔
ایک ہفتے میں 10 اشیاسستی ہوئیں،23 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ حالیہ ہفتے ٹماٹر 34 روپے 41 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ آلو 6 روپے32 پیسے، دال چنا 1 روپے 27 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ انڈے، لہسن، آٹا اور دال ماش بھی سستی ہوئی۔
مزید پڑھیں :پاکستان نے سلامتی کونسل میں 8 ویں بارغیرمستقل رکن کی حیثیت سے2 سالہ مدت کیلئے نشست سنبھال لی
The post چینی ،پیاز،دال مونگ،انڈے،گھی ،دال مسور،بیف، باستمی چاول سمیت18 اشیا مہنگی،جانئے قیمتوں بارے appeared first on ABN News.