0

چیئرمین پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے شادی کی خواہش پر عون چوہدری کا حیران کن انکشاف

 عون چوہدری
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سابق قریبی ساتھی عون چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی خواہش کا سن کر حیران رہ گیا تھا لیکن ان سے 15 سے 20 سال چھوٹا تھا لہٰذا کچھ نہ کہہ سکا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عون چوہدری نے عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی خواہش کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں عمران خان کا ایک وفادار ساتھی تھا، انہوں نے مجھے بطور فیملی ممبر اور اچھا دوست سمجھا لیکن انہوں نے مجھے جب بتایا کہ وہ بشریٰ بی بی سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو مجھے حیرانی ہوئی، میں نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ خوش ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ جی !، اس کے بعد میں دونوں کی شادی میں بطور گواہ شریک ہوا‘۔

عون چوہدری نے کہا کہ ’عمران خان کے ہمراہ وہ شادی سے قبل بھی بشریٰ بی بی سے کئی بار مل چکے تھے، وہ بنی گالہ میں رہتی نہیں تھیں لیکن عمرا ن خان شادی سے قبل بشریٰ بی بی سے ملتے رہے ہیں، وہ کہتے تھے کہ میرا بشریٰ سے تعلق روحانیت کے حوالے سے ہے، عمران خان اس وقت ڈسٹرب تھے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’اس کے بعد میں انہیں کیا کہتا کیوں کہ عمران خان 62 سے 65 سال کے ہیں اور میں ان سے 15 سے 20 سال چھوٹا ہوں، ان سے کئی سال چھوٹا ہوتے ہوئے کیسے یہ کہہ سکتا تھا کہ اپنی زندگی کا یہ فیصلہ نہ کریں‘۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی اور پھر طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ’یہ فیصلہ بھی عمران خان کا تھا، انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ مجھے شادی کرنی ہے تو میں نے کہا اگر وہ آپ کیلئے اچھی ثابت ہوسکتی ہں تو آپ بسم اللہ کریں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں