0

چیئرمین پی ٹی آئی نے معیشت اور کشمیر کاز کو ریکارڈ نقصان پہنچایا: شرجیل میمن

شرجیل میمن
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین چلا کاٹ رہے ہیں، انہوں نے جو نفرت کی فصل بوئی وہ کاٹ رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے معیشت اور کشمیر کاز کو ریکارڈ نقصان پہنچایا، 75 سال میں کسی نے اداروں کے خلاف وہ مہم نہیں چلائی جو انہوں نے چلائی۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس شخص نے لوگوں کے ذہن سے کھیلا، لوگوں سے چھوٹ بولا، آج اس کی وجہ سے لوگ جیلوں میں پڑے ہیں، جیل میں بند لوگوں کے ساتھ ہمدردی ہے، کوئی بھی دہشت گرد پیدا نہیں ہوتا ان کو باتیں بنا کر اس راہ پر لے جایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کو بڑے بڑے منصوبے دیے ہیں، کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی کو چاہتے ہیں، اگر پی ٹی آئی والے ہماری سنتے تو وہ ہمیں ووٹ کرتے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن کہتے ہیں اگر ووٹ دینے نہیں آئے تو پیسے ملے ہوں گے، اگر سے کوئی کام نہیں ہوتا، آپ سمجھدار آدمی ہیں، کراچی کے لوگ نفرت، تعصب اور افراتفری کی سیاست دفن کرنے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سے ووٹ دلائے، ہم صرف اپنے لیے ووٹ مانگ سکتے ہیں کسی کو دلا نہیں سکتے، جماعت اسلامی نے کراچی کے نوجوانوں کو قلم کی جگہ ہتھیار دیا، جماعت اسلامی 9 مئی میں ملوث افراد کو سپورٹ کر رہی ہے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں