0

چیئرمین پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس الزامات کا کوئی ثبوت ہے: رانا ثنا اللہ

 رانا ثنا اللہ
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ تفتیش کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس قتل کی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ان کا وہ بیان تحریر میں لایا گیا جس پر انہوں نے دستخط کیے، یہ تفتیشی عمل کے بعد ایک مستند دستاویز ہے جس پر جے آئی…

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ جتنے بھی بیانات ہیں ان کی کوئی بنیاد اور ثبوت نہیں ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ فوجی ادارے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے جو جو الزامات عائد کیے، جو بھی گھٹیا گفتگو کی، جب اس حوالے سے ان سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے تمام باتوں کو تسلیم کیا، کسی بھی جگہ چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ نہیں کہا کہ یہ میری آڈیو نہیں ہیں اور یہ بھی بیان دیا کہ میرے پاس ان چیزوں کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا گیا کہ ایک وفاقی وزیر اور فوج کے سینیئر افسر کے خلاف الزام کیسے لگا لیا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ الزام تراشی جب فوج کے اعلیٰ افسران کے نام لے کر اپنے قتل کی سازش سے متعلق نوجوان نسل کو گمراہ کیا، پارٹی کے لوگوں کے ذہنوں میں زہر بھرا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس ملک میں باقاعدہ طور پر سرکشی اور بغاوت کی تیاری کر رہا تھا، یہ (ٹائگر فورس) کے ذریعے ملک پر قبضہ کرکے اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں