پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے اٹک جیل میں ملاقات کےلیے قانونی ٹیم پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی قانونی ٹیم کی عمران خان سے اٹک جیل میں ملاقات جاری ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان بھی اٹک جیل میں موجود ہیں۔ عمران خان سے ملنے والے وکلاء میں انتظار پنجوتھا، شعیب شاہین، نعیم پنجوتھا اور گوہر علی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے پی ٹی آئی وکلاء اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو ملاقات کی اجازت دے دی۔