پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کے معروف گاؤں دولت پور کی سمور فیملی کے ڈاکٹر خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ چوہدری محمد نواز سمور رہنما مسلم لیگ ن کے قریبی عزیز کو پاکستان آرمی میں میجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ۔نعمان سمور کی میجر رینک میں ترقی اہلیان دولت پور کے لئے بالخصوص اور تحصیل پنڈ دادن خان کے لئے بالعموم اعزاز کی بات ہے۔ ان کی میجر رینک میں ترقی پر ممتاز سماجی سیاسی اور صحافتی شخصیت محمود مرزا جہلمی چوہدری محمد اکرم برق سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام اباد ، عسکری و سیاسی شخصیت کرنل رضا علی خان ، مسلم لیگ نون کے رہنما راجہ جواد جالپ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 پنڈ دادن خان ،سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال کھوتھی سمیت علاقہ جالپ سے تعلق رکھنے والی ہر شعبہ زندگی کی نمایاں شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ہےمسلم لیگی رہنما چوہدری محمد نواز سمور نے دبئی سے اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نعمان سمور کے والد گرامی ایک جہاندیدہ اور انسانیت سے پیار کرنے والی شخصیت ہیں جو دولت پور کے قرب و جوار میں رہنے والے سبھی دیہات کے باسیوں کی تعلیمی معاشی و سماجی ترقی کے لئے بے تاب رہتے اور ان شاءاللہ چوہدری نعمان سمور کی میجر کے عہدے پر ترقی سے ہماری فیملی اور عزیز و اقارب میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو گا اور ہم سب مل کر اپنے علاقےکی خوشحالی کے لئے کردار ادا کریں گے
0