دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی سےمتعلق کیس میں اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست ضمانت سےمتعلق محفوظ فیصلہ کل سنایاجائے گا۔
اس سے قبل 13 جون کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس وحید خان نے پرویز الٰہی کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست کے فیصلے کو معطل کر دیا، جس کے بعد مجسٹریٹ نے پرویز الہی کو واپس جیل بھجوا دیا، لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہی کے وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج کے پرویز الہی کا ریمانڈ دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
خیال رہے کہ اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے، ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ کو رواں ماہ کے اوائل میں گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر سے گرفتار کیا گیا، پرویزالہیٰ سے کرپشن کی مختلف انکوائریزمیں تفتیش درکارہے، مقدمات کےعلاوہ جاری انکوائری میں بھی مزید مقدمات درج ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی نے ٹویٹ کیا ہے کہ میرے والد کو ان کے وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، میری والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔
انہوں نے بتایا کہ آئی جی جیل خانہ جات خود چوہدری شجاعت اور سالک حسین کو ملوانے لیکر گئے ہیں، مگر وکیلوں اور والدہ کو ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، اب یہ ہمیں کہیں گے کہ اس ہفتے کی خاندان والوں کی ملاقات کروا دی ہے۔