جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)ضلع جہلم کی معروف سماجی شخصیت ایڈووکیٹ چوھدری فرحت کمال ضیاء اور ان کے عزیز واقارب نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں نو عمر قیدیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلیے کمپیوٹر لیب کے لئے کمپیوٹرز کا تحفہ دیاتاکہ نوجوان جیل سے رہائی پانے کے بعد باعزت روزگار حاصل کرسکیں منفی اور جرائم پیشہ افراد کو خیرآباد کہہ کر اپنے گھر والوں کاسہارا بن سکیں اس موقع پر۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب کے ڈسٹرکٹ جیل پہنچنے پر ڈسٹرکٹ جیل کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر معروف قانون دان چوھدری فرحت کمال ضیاء سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سید مجتبیٰ بھی انکے ھمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی معروف سماجی شخصیت،معروف قانون دان ایڈووکیٹ چوھدری فرحت کمال ضیاء اور ان کے عزیز واقارب کی سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں معروف قانون دان چوھدری فرحت کمال اور انکے عزیزواقارب نے پچھلے کئی سالوں سے دکھی انسانیت کی خدمت کابیڑہ اٹھارکھا ھے اور قدرتی آفات،غریب نادار مستحق افراد کی مدد کیلیے ہمیشہ فرنٹ فٹ پر دکھائی دیتے ہیں اور مخلوق خدا کی خدمت کرکے دلی سکون محسوس کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے عوام چوھدری فرحت کمال ضیاء اور انکے حلقہ احباب کو انتہائی عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مخلوق خدا کا کہنا ھے اللہ ربّ العزت چوھدری فرحت کمال ضیاء اور انکے اہل خانہ عزیزواقارب دوست احباب کواپنی حفظ وامان میں رکھے اور چوھدری فرحت کمال ضیاء صاحب مخلوق خدا میں آسانیاں تقسیم کرتے رہیں
0