چترال کے علاقے عشریت میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دیرسے دمیل نسار لوئر چترال جانے والی گاڑی چھانگول عشریت کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے سبب تین خواتین اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں پچیس افراد سوار تھے جو دیر سے چترال دمیل آرہے تھے کہ گاڑی عشریت میں گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش چترال پہنچادیا گیا ہے۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے سبب جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔