0

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما بابر اعوان لندن روانہ ہوگئے

بابر اعوان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابر اعوان لندن روانہ ہوگئے۔ بابر اعوان عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے اور ان کے قانونی مشیر بھی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بابر اعوان کا لندن کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، جلد واپس آجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعوان آج دن 1 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بابر اعوان کا لندن کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، جلد واپس آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں