لاہور( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کی 8فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق
لاہور میں فروری میں بین الاقوامی نوعیت کے ایونٹس ہورہے ہیں۔ کرکٹ سیریز ،پارلیمانی سپیکرز کانفرنس ہورہی ہے۔ ہارس اینڈ کیٹل شو ،فیض امن میلہ بھی ہونے جارہا ہے۔
پنجاب حکومت نے امن وامان کیلئے آرمی اور رینجرز پہلے سے طلب کررکھی ہیں۔
مینارپاکستان تاریخی مقام ہے ،جلسہ خوبصورتی کو تباہ کرنے کے مترادف ہوگا۔ پی ٹی آئی کو گزشتہ سال 21ستمبر کو لاہور رنگ روڈ پر جلسے کی اجازت دی گئی تھی۔ پی ٹی آئی نے این او سی کی شدید خلاف ورزی کی تھی۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی صحت کے حوالے سے خطر ناک خبر،دل کا معاملہ بگڑ گیا،بلڈ پریشر بھی بے قابو،مزید بیماریوں کا حملہ
The post پی ٹی آئی کی 8فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی گئی appeared first on ABN News.