پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ایم پی اے عائشہ اقبال کی جانب سے پی ٹی آئی اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ دل دہلا دینے والا واقعہ تھا۔ میں نے 10 مئی کو پارٹی چھوڑنے کا خط لکھ دیا تھا، اپنی مرضی سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں۔
عائشہ اقبال کا کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات میں جو لوگ جاں بحق ہوئے، کوئی تو ان کا ذمہ دار ہے۔ جو ملک کے حالات ہیں اس سے پورا ملک پریشان ہے۔ پاکستان ہے تو سب کچھ ہے، میں ہوں میرے بچے ہیں۔
سابق ایم پی اے نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی 2 دفعہ کروڑوں روپے کی آفر ہوئی، میں نے انکار کردیا۔ عوام کی خدمت اور فلاحی کاموں کیلئے سیاست آئی تھی۔ پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے سے متعلق کسی سے مشاورت نہیں کی۔