چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں زیر حراست عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالتی حکم پر عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو بذریعہ سڑک سکیورٹی کے ہمراہ اڈیالہ جیل لایاگیا۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے بھی تصدیق کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا ہے۔