0

پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کا عمل جاری

 شیریں مزاری اور یاسمین راشد
تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدریاسمین راشد اور شیریں مزاری کوگرفتارکرلیا گیا۔عندلیب عباس کہتی ہیں یاسمین راشد کو صبح ساڑھے چھ بجے گرفتارکیا گیا۔جبکہ ڈاکٹرشيريں مزاری کوان کی رہائشگاہ سےگرفتارکيا گیا۔

رپورٹس کےمطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

مزید بتایا کہ سابق صوبائی وزیر کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اس حوالے سے معلومات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یاد رہےکہ اس سے قبل گزشتہ رات اسلام آباد سے پی ٹی آئی رہنما اورسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

 تفضیلات کے مطابق شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی تصدیق ان کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے کی گئی تھی۔