قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا کوالالمپور میں روکا گیا طیارہ وطن واپس پہنچ گیا۔ پی آئی اے لیگل ٹیم نے3 دن میں عدالتی حکم کو معطل کروا کے طیارہ ریلیز کروالیا۔
پی ائی اے کے ملکیتی بوئنگ 777 طیارہ ملائیشیا کی مقامی عدالت کے حکم امتناع پر روکا گیا تھا، پی آئی اے لیگل ٹیم نے3 دن میں عدالتی حکم کو معطل کروا کے طیارہ ریلیز کروالیا۔
ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں روکے گیے قومی ایئرلائن کے طیارہ سے متعلق کیس میں عدالت نے پی آئی اے کے حق میں فیصلہ سنادیا۔
یاد رہے کہ 26 مئی مئی کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کئے بغیر طیارہ روکنے کے احکامات جاری کئے تھے، طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ائیرپورٹ حکام کو وصول کروائے گئے۔