پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف تحصیل پنڈدادنخان کے صحافی سراپا احتجاج ،آزادی صحافت زندہ باد ظالمانہ پیکا ایکٹ نامنظور کے نعرے، حکومت کو یہ کالا قانون واپس لینا ھو گا صحافیوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پیکا ایکٹ کے خلاف تحصیل بھر کے صحافی سراپا احتجاج بن گئےتحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان اور سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان کے زیر اہتمام پنڈ دادن خان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
مظاہرین نے احتجاج میں مطالبہ کرتے ھوے کہا کہ پیکا ایکٹ صحافیوں کی آواز کو دبانے کی کوشش ھے جو کسی صورت قبول نہیں پیکا ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے یہ کالا قانون حکومت کو واپس لینا پڑے گا احتجاج میں تحصیل بھر سے صحافیوں نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک حکومت اس کالے قانون کو واپس نہیں لیتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے
0