0

پیکا ایکٹ ،کسی قسم کی رائے جوحکومت کوپسند نہ آئے جرم بن جائےگا،سینیٹرعلی ظفر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )سینیٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ پیکاآرڈیننس آزادی جمہوریت پرحملہ ہے۔ سینیٹ میں پیکا ایکٹ پر بحث کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔بل پیش کیاگیا اورآج ہی منظوربھی کرلیاگیا۔
حکومت نےبحث کرائےبغیرہی بل کوپاس کرلیا۔ حکومت نے پہلے سے سینیٹ سے قانو ن پاس کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ آزادی اظہاررائے کامطلب تنقیدبرائےاصلاح ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
حکومت بولنےکی طاقت کوختم کرناچاہتی ہے۔ کسی قسم کی رائے جوحکومت کوپسند نہ آئے جرم بن جائےگا۔ کسی ادارےپرتنقیدہوانہیں پسندنہ آیاتوبھی جرم تصورہوگا۔ حکومت نےٹریبونل عدالتوں کےنیچےنہیں بنائے۔
آرٹیکل19کہتاہے اپنی رائےکااظہارکرنا ہرشہری کاحق ہے۔ حکومت کوڈیڈلائن دےدی تھی اس کےبعدمذاکرات میں جانامناسب نہیں تھا۔ اسٹیبلشمنٹ سےایک ہی ملاقات ہوئی جس کاذکرمیڈیامیں بھی ہوا۔ بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔

مزید پڑھیں :فروری کے آغاز میں دو چھٹیاں جانئے کس دن ہو نگی، سرکاری اور ریٹائرڈملازمین کیلئے دو بڑی خوشخبریاں

The post پیکا ایکٹ ،کسی قسم کی رائے جوحکومت کوپسند نہ آئے جرم بن جائےگا،سینیٹرعلی ظفر appeared first on ABN News.