0

پیپلز پارٹی جہلم کے رہنما پیر سید امیر حمزہ کرمانی کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اسلام اباد میں ملاقات

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) حلقہ این اے 61 جہلم سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار پیر سید امیر حمزہ کرمانی کی نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے اسلام آباد میں ملاقات ھوئی جس میں انہوں نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اس طویل ترین ملاقات میں پیر سید امیر حمزہ کرمانی نے اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل سے اگاہ کیا اور اپنے حلقہ کے سب سے بڑے پراجیکٹ للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے کے کام پر سست روی اور بار بار کام کی بندش کے باعث علاقے کی معیشت پر پڑنے والے برےاثرات بارےکھل کر بریفنگ دی انہوں نے ا وصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے میرے 15 سالہ درینہ تعلقات ہیں میں انشاءاللہ رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو شروع کروانے کی بھرپور کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ میں نے ڈنڈوت سیمنٹ کے ورکروں کے درپیش مسائل بارے بھی انہیں اگاہ کیا ، نگران وزیر اعظم نے انتہائی غور سے تمام مسائل سنے اور انکے فوری حل بارے یقین دہانی کرائی انشاءاللہ تمام حل طلب مسائل کی طرف بھرپور توجہ دیں گے