پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) آستانہ عالیہ جلال پور شریف سے تعلق رکھنے والے فخر سادات پیر سید فاروق الحسنات اور پیر سید انوار الحسنات شاہ نے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع جہلم کے ارگنائزر و سابق امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 61 جہلم سید ابرار حُسین شاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اور اکٹھے چلنے کا فیصلہ کیا اس موقع پر عتیق خان صدر انصاف یوتھ ونگ جہلم، مبشر بٹ صدر انصاف یوتھ ونگ PP-25 جہلم اور فخر یوتھ ونگ ملک شکور بھی موجود تھے سیاسی رہنماؤں کی یہ اہم میٹنگ لاہور میں ہوئی اس ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا
اور پیر سید فاروق الحسنات شاہ اور پیر سید انوار الحسنات شاہ نے
سید ابرار حُسین شاہ آف طور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ دوران گفتگو انہوں نے یوتھ ونگ کے کام کو سراہا
0