جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں حالیہ کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، مہنگائی میں کئی سو گنا اضافہ ہوا معمولی سی کمی سے تو مہنگائی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، جب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 25 روپے فی لیٹر کیا جاتا ہے، جبکہ کمی کے وقت قیمت چند روپوں کی کمی ہوتی ہے اور پھر یہ کہا جاتا ہے کہ عوام کو ریلیف دے دیا گیا ہے، ان خیالات کا شہر کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے۔ جس سے عوام نا خوش دکھائی دیتے ہیں،پٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کی جائے تاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی واقع ہو سکے،انہوں نے کہا کہ 26 روپے اضافے کے بعد 8 روپے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں ہوگی فی لیٹر 8 روپے پٹرول کم ہونے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے،مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11 روپے فی لیٹر کم کی گی جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، معمولی کمی سے اشیاء خوردونوش اور گڈز کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی،جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکا،سید خلیل حسین کاظمی نے نگران وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کی جائے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔
0