اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ جب کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 81 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 94 پیسے کمی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ شام میں حکومت کی تبدیلی کے باعث غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی تھی اور پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اندازہ لگایا گیا تھا۔
دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 290 روپے فی کلو ہو گئی جس سے ایل پی جی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل پی جی سرکاری قیمت سے 36 روپے فی کلو زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے کیونکہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے جس سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:200 روپے مالیت کے 100 پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 16 دسمبر کو ہو گی
The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان، اہم خبر آگئی،جانئے تفصیل appeared first on ABN News.