پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان )
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم کی پانچ چوکیوں نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی ہدایات کے مطابق اور ڈی ایس پی پولیس ہائی وے پٹرولنگ سید ذوالفقار گیلانی کی زیر سرپرستی دوران ماہ جولائی 2023 میں قانون کی رکھوالی کا حق ادا کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر اجازت گیس سلنڈر لگانے پر 8 ایف آئی آرز درج کیں ،دو سو روند سمیت 4 پستول ناجائز رکھنے پر ایف آئی آر 13/20/65 درج ہوئی ۔آٹھ بوتل شراب پر 3/4 کی ایف آئی آر درج کروائی ۔ ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ۔ پٹرولنگ پولیس نے دوران ماہ جدید ترین طریقے سے 8پی اوز جبکہ 9 عدالتی مفروروں کو پابند سلاسل کیا ۔ سڑک پر سفر کرتے ہوئے 76 مسافروں کی ہیلپ کی گئی ۔اپنے والدین سے بچھڑے ہوئے تین مختلف بچوں کو والدین کے حوالے کیا ۔کم عمر بچوں سے 69 موٹر سائیکل لے کر بند کیے گئے جبکہ 41 موٹر سائیکل ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے چوکیوں پر پابند کیے گئے ۔جدید ترین اور کرپشن سے پاک طریقہ کار کے ذریعے 5372 ٹریفک کے چالان کیے گئے جس سے سرکاری خزانے میں 12لاکھ 42ہزار روپے جمع ہو ئے۔ کم عمر ڈرائیوز کے 170 چلان کیے گئے جبکہ 4874 چالان ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے کیے گئے نیز اوور لوڈ گاڑیوں پر 62 چالان کیے ۔ مزکورہ بالا کے علاؤہ جدید ترین طریقہ سے ای پولیس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 17859 افراد کو چیک کیا گیا جبکہ 4519 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی دوران چیکنگ 2 چوری شدہ موٹر سائیکل 9 پی اوز اور 9 سی اے گرفتار کیے گئے ۔ سیاسی ، سماجی حلقوں کی طرف سے اس شاندار پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے
0