دینہ(سہیل انجم قریشی سے)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن ڈرائیونگ لائسنس برانچز کا افتتاح۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن میں مزید پانچ پٹرولنگ پوسٹوں پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز کا افتتاح کیا گیاپٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی پر ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف نے بطور مہمان خصوصی برانچ کا افتتاح کیامعزز مہمانوں سے گفتگو کے دوران ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت اور افادیت کے متعلق بتایا اور کہا کہ عوام کی سہولت کیلیۓ ان برانچز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ شہری اپنے گھروں کے قریب ان برانچز سے اپنے لائسنس حاصل کر سکیں جس پر معزز مہمانوں نے خوشی کا اظہار کیاجبکہ پٹرولنگ پوسٹ بھلوٹ موڑ ، چک اکاء ، پڑھال ، اکھوڑی پر بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کیا گیاتاکہ شہریوں کو ان کے گھروں کے قریب لائسنس کی سہولت میسر ہو سکے عوامی حلقوں میں پٹرولنگ پولیس کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا گیا۔
0