0

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنے ہی بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان سمیت ساتھی ملزمان کوگرفتار کرلیا


جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم پولیس کی بڑی کاروائیاں، بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان، اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزمان سمیت ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 05گینگز گرفتار،پہلی اہم کاروائی میں پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کے اغواء میں ملوث مرکزی ملزم علی حمزہ سمیت علی تارڈ، قاسم بھٹی اور علی حسن عرف راجہ گوما کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے محمد عمیر کو 07 ماہ قبل اغواء کر کے تاوان کا مطالبہ کیا جس پر پنڈدادنخان پولیس نے مغوی کو بازیاب کروا لیا تھا،ملزم سے چرس 5 کلو 250 گرام اور 5 ہزار روپے برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،گرفتار ملزم علی حمزہ برریمانڈ جسمانی ہے جس سے وقوعہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی برآمدگی کا تحرک جاری ہے،جبکہ دوسری بڑی کاروائی میں سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنے ہی بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان سمیت ساتھی ملزمان کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں محمد یاسین، ثمینہ اکرم، ایمان شفیق اور عشا قیصر شامل ہیں،ملزمان نے ارمان شفیق کو قتل کرنے کے بعد اس کے اغواء کا ڈرامہ رچایا اور نعش کو دریا میں پھینک دیا،سول لائینز پولیس نے منڈی بہاوالدین کے علاقہ سے نعش نہر سے قبضہ میں لی،واقع میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے،تیسری بڑی کاروائی میں دینہ پولیس نے بین الاضلاعی نیاری گینگ کے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان میں محمد اشرف، نصیر احمد اور ضیاء اللہ شامل ہیں،ملزمان اٹک پمپ دینہ کی بڑی واردات میں بھی ملوث ہیں،ملزمان سے 1223000 روپے 14تولہ طلائی زیورات اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائزاسلحہ پسٹل 30 بور 02 عددبھی برآمد کر لیے گئے ہیں،ملزمان متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں،چوتھی کاروائی میں ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مظہر شاہ گینگ کے 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں مظہر حسین شاہ،جہانگیر علی، اعتزاز الحسن، شہباز احمد اورگلفراز احمد شامل ہیں،ملزمان سے 03 لاکھ91 ہزار800 روپے نقدی، مسروقہ کار مالیتی 19 لاکھ، 02 عدد مسروقہ موٹر سائیکلز اور 01 عدد آئی فون بھی برآمد،ملزمان سے 03 پسٹل 30 بور اور پسٹل 32 بور معہ رونڈز برآمد کر لیے گئے ہیں،پانچویں کاروائی میں جلالپور شریف پولیس نے ڈکیت گینگ کے 05 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میں شاہد عمران، نجف علی، ملک یاسر، بابر علی اور بشریٰ بی بی شامل ہیں،ملزمان، ملزمہ بشریٰ بی بی کے گھر قیام کر کے اپنے ٹارگٹ کی ریکی کرتے تھے،ملزمان سے مال مسروقہ مالیتی 18 لاکھ روپے، 11 لاکھ 50 ہزار روپے نقد رقم، طلائی زیورات 02 تولہ، مسروقہ موٹر سائیکل اور 05 عدد مسروقہ موبائلز فونز برآمد کر لئے گئے،ملزمان سے مزید برآمدگی کا تحرک جاری ہے چھٹی اہم کاروائی میں کالاگجراں پولیس نے اہم کاروئی کرتے 02 گینگز کو گرفتار کر لیا،ندیم گینگ میں ندیم سرور، حسن علی اور گلنار ندیم شامل ہیں جبکہ بلال گینگ میں بلال مظہر اور عاقب خان شامل ہیں،ملزمان سے 06لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لئیگئے ہیں،ملزمان سے پسٹل 02 عدد 30 بور برآمد کر لیے گئے ہیں،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم کا پولیس ٹیموں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا علان۔