روجھان(اے بی این نیوز ) کچہ بنگلہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈی پی او دوست محمد کے مطابق ڈاکو شاہد لنڈ مارا گیا۔
ہلاک ڈاکو کے سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر تھی ۔ ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایک لمبے عرصہ سے کچے کے ڈاکو پولیس کیلئے سر درد بنے ہو ئے تھے۔شاہد لنڈ کا مارا جانا پولیس کیلئے ایک بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔اس کے مرنے سے کچے کے ڈاکو ئوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب حکومت کی جانب سے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کے بعد ڈاکو شاہد لنڈ نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نمبر پر کال کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت کے نام، تصاویر اور تفصیلات جاری کی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔
تاہم فہرست میں پہلے نمبر پر موجود خطرناک ڈاکو شاہد نے ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ڈاکو شاہد نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نمبر پر کال کی اور کہا کہ میرا نام فہرست میں کیوں شامل کیا گیا، پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والوں میں سے کسی کا نام اشتہار میں نہیں ہے۔
ڈاکو شاہد نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والوں میں سے کسی کا نام اشتہار میں نہیں دیا گیا، ڈاکوؤں کے سرغنوں کی فہرست فوری نکال کر نئی تیار کی جائے، جب پولیس اہلکاروں کی گاڑی پھنس گئی تو کوئی نہیں۔ ایک نے مدد کی، ان افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں:سدھو موسے والا کی کاربن کاپی، چھوٹے بھائی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
The post پولیس مقابلہ،کچے کا ڈاکو شاہد لنڈ مارا گیا،سر کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی appeared first on ABN News.