0

پولیس لائٹ لگا کر خود کو سرکاری آفیسر ظاہر کرنے والا گرفتار

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم منگلا کینٹ پولیس کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق پولیس لائٹ لگا کر خود کو سرکاری آفیسر ظاہر کرنے والے اور تیزی رفتاری سے گاڑی چلانے والے 02ملزمان گرفتار کر لئے گئے،منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان رضوان یونس اورمحمد عمر کو گرفتار کرلیا،ملزمان گاڑی پر پولیس لائٹ لگا کر خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر رہے تھے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے،ملزمان کی گاڑی اور پولیس لائٹس قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسی طرح ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر تھانہ دینہ کے علاقہ میں 22سالہ فاطر العقل لڑکے سے زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی شناخت حسن محمود کے نام سے ہوئی ہے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او دینہ کو ملزم کی گرفتاری کا سپیشل ٹاسک دیا تھا،مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم حسن محمود نے میرے فاطر العقل بھائی کیساتھ زیادتی کی، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروا کربھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔جبکہ منگلا پولیس کی اہم کاروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کی شناخت عبدالسلام اور غلام دستگیر کے ناموں سے ہوئی ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔