پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) پوری پاکستانی قوم پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد کھڑی ہے نوجوان نسل کو شہدائے تحریک پاکستان اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کے کار ہائے نمایاں سے اگاہی دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے 14 اگست صرف جشن کا نام نہیں بلکہ ملک اور قوم کے لیے سر دھڑ کی بازی لگانا اس دن کا مقصد ہے ہمیں سوچنا چاہیے کہ پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا مگر ہم نے اس کے بدلے میں پاکستان کو کیا دیا پاکستان ہمیں کسی نے پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کیا اس کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی گئیں ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نےگورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول پنڈ دادنخان میں جشن ازادی کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے پرچم کشائی کی طلباء نے قومی ترانہ پیش کیا بعدازاں سینئر ہیڈ ماسٹر ملک شوکت علی اعوان اور اساتذہ کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر سکول ہذا کے طلبا ءنے ملی نغمے ٹیبلو خوبصورت انداز میں پیش کیے
0