پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان) پنڈ دادن خان کے معروف قصبہ جلال پور شریف کی ملحقہ یونین کونسل پنڈی سید پور میں نالیاں، گلیاں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگی ھیں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے طلبہ و طالبات خواتین اور بزرگوں کا گلیوں سے گزرنا بھی محال ہو چکا ہے لیکن مقامی انتظامیہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ تحصیل پنڈدادنخان کی یونین کونسل پنڈی سید پور میں سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے پنڈی سید پور کی مختلف گلیاں سیوریج کے پانی سے بھری ہوئی ہیں جس سے علاقہ مکینوں ، بچوں ،بوڑھوں اور نمازیوں کے لیے گزرنا محال ہو گیا ہے ۔ سیوریج کا یہ گندا پانی عرصہ دراز سے کھڑا ہے عوام نے انتظامیہ کو کئی بار نوٹس لینے کی اپیل کی مگر کوئی ایکشن نہ ہو سکا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے دعوے بھی انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیے ہیں اس سلسلہ میں عوام میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے اور عوام نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے
0