0

پنڈ دادن خان کے معروف تجارتی مرکز دھریالہ جالپ کی یونین کونسل کا دفتر پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بند پڑا ہے ،سائلین رل گئے

پنڈدادنخان ( ملک ظہیراعوان ) پنڈ دادن خان کے معروف تجارتی مرکز دھریالہ جالپ کی یونین کونسل کا دفتر پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بند پڑا ہے ،سائلین رل گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے دوسرے بڑے تجارتی حب درھریالہ جالپ کی یونین کونسل کا افس تقریبا پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بند ہے۔ یہ یونین کونسل تقریبا 22 ہزار کی آبادی اور دس بڑے گاؤں پر مشتمل ہے اور پچھلے 60 سالوں سے اسی جگہ پر قائم ہے ۔محکمہ اوقاف اور لوکل گورنمنٹ کے زمینی تنازعات کی وجہ سے محکمہ اوقاف نے یونین کونسل کو ریکارڈ سمیت سیل کر دیا ۔ نقول کے حصول کے لیے دور دراز سے آئے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ عوام کا کہنہ ہے کہ محکمہ اوقاف اور لوکل گورنمنٹ کا معاملہ اپنی جگہ ہے لیکن ہمیں کیوں زلیل و خوار کیا جا رہا ہے ہمیں یونین کونسل کے کاموں کے حل کے لیے کوئی راستہ نکالا جائے یا یونین کونسل کو فوری ڈی سیل کیا جائے ۔ عوام کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اس معاملے کو فل فور حل کروانے کا مطالبہ