پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمدآباد میں فلاحی و رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا منڈاھڑ کے وڈے نمبرداروں کا طرہءامتیاز بن گیا نمبردار برادران منڈاھڑ کے سربراہ و صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان و چیئرمین پنجاب الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے ایک ہی دن میں 300 سے زائد طلباء و طالبات میں موسم سرما کے شوز تقسیم کر کے ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے جن کی مالیت 3 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے انہوں نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن بگا شریف کے 150 بچوں اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول عیسی وال کے 150 بچوں میں نئے شوز تقسیم کیے اس موقع پر ریٹائرڈ ٹیچر ذوالفقار احمد اور ظفر نمبردار بھی موجود تھے اس کار خیر میں بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز چینل پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر بیورو چیف اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نمبرداران پنجاب الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈا ھڑ اور سیاسی رہنما الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاھڑ نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے اپنے علاقہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ہمارے علاقہ کے بچوں کا احساس کمتری دور ہو سکے
ہم نے کئی سکولوں میں بچوں کے لیے کمرے بنوائے ہیں واش رومز کی مرمت اور پینے کے پانی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ سکول کی جانب جانے والے راستے پختہ بنوائے ہیں تاکہ موسم برسات میں معصوم طلبا و طالبات اور سٹاف کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے متعدد سکولوں میں فٹ پاتھ بھی تعمیر کرائے ہیں ہم نے جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے انشاءاللہ یہ جاری رہے گا
0