0

پنڈ دادن خان میں مون سون کی پہلی بارش نے جل تھل کر کے رکھ دیا

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)پنڈ دادن خان میں مون سون کی پہلی بارش نے ھی جل تھل ایک کر دیا کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ ندی نالوں کا پانی سڑک پر آنے سے چھ گھنٹے راستہ بند رھا گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں ریسکیو1122 پنڈ دادن خان کے علاؤہ کوئی محکمہ متاثرہ روڈ پر نہ پہنچ سکا
پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ پہاڑی برساتی نالے کا پانی ہر سال آتا ھے لیکن نکاسی نہ ھونے کی وجہ سے سڑک دکانوں ھوٹلز اور پٹرول پمپوں کو بھی متاثر کرتا ھے مین روڈ کے پلیاں بند ہونے کی وجہ سے برساتی پانی سڑک پر جمع ہو جاتا ہے سب سے بڑھ کر کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ کئی گھنٹے ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند ھو جاتا ھے اگر پلوں کی صفائی ھو جائے تو شاید نوبت یہاں تک نہ آئے کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ جہلم روڈ پر پلیاں بند یا ختم ھونے سے نکاسی آب نا ھونے سے پانی شہر کے ارد گرد اکٹھا ھو جاتا ھے جس سے ڈینگی سمیت متعد بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ھوتا ھے ڈینگی پر سیمنار واک اور پر قسم کی مہم چلائی جاتی ھے لیکن اصل مسلے کی طرف توجہ نہیں دی جاتی انتظامیہ کو چاہیے جو چند پلیں رہ گئی ھے ان کی صفائی کی جائے تاکہ پانی ایک جگہ کھڑا نہ ھو آگے نکل جائے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو سمیت نئے تعینات ھونے والے ایم سی کے چیف آفیسر نے عندیہ دیا ھے کہ محرم کی آمد سے قبل صفائی وغیرہ کے انتظامات بہتر کرنے کی کوشش کریں گے